اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کیلئے تیار ہے . اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دنوں میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا ہے اسرائیل جلد ایران پر حملے بند کردے گا۔اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے اس نے ثالثوں کے ذریعے پیغام بھی پہنچا دیا ہے تاہم تہران امریکی حملوں کا رد عمل دینا ضروری سمجھتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان نےایران جنگ ختم کرنےپرنہ ہاں کی اور نہ انکار کیا۔اسرائیلی میڈیا نے انتہائی معتبر سیکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر جاری کی ہے، جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہا ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی اپوزیشن کو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ہٹانے کے لیے سپورٹ کی جائے گی۔تاہم اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔عرب حکام نے امریکی اخبار کو بتایا کہ امریکا نے اپنے عرب اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کو یہ پیغام دیں کہ اسرائیل 10 روز قبل شروع کی گئی اپنی کارروائی کو جلد ختم کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کو امید ہے کہ تہران موجودہ کشیدگی کے بعد اپنے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہو جائے گا۔

Israel is ready to end the war against Iran. Israeli media

اپنا تبصرہ لکھیں