اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا

اسرائیل کی جانب سے پہلی بار اسمعٰیل ہنیہ کی شہادت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا .اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہاکہ اسرائیل نے رواں سال کے اوائل میں ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کیا تھا۔یہ بات اسرائیلی وزیر نے وزارت دفاع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی حماس کے شہید سربراہ پر اکتیس جولائی کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا تھاجب وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں حوثیوں پر سخت حملہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حوثیوں کی قیادت کا سر قلم کردیں گے جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں اسمٰعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا تھا،ہم الحدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں