اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئےجب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مشرقی تہران میں ایک مقام پر اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران سے انخلا کی وارننگ کے بعد ٹی وی چینلز اور ہسپتالوں پر بمباری کر دی تھی۔
