اسکول کے اوپری منزل پر زیادتی کانشانہ بنایا گیا، طالبات

گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔

متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجودتھا۔ طالبات نے عدالت میں بیانات دیے کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانابنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا۔

طالبات کا کہناتھا کہ اسکول کے اوپر والی منزل پرخاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں