افسوس ہے مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا. میرا

نجی ٹی وی کا اینکر نے اپنے پروگرام میں میرا سے سوال کیا ک نیلم منیر صاحبہ کی شادی ہوگئی ہے آپ کا کب تک کا ارادہ ہے. سوال پر اداکارہ میرا خاموش ہوگئیں اور انتہائی افسردہ حالت میں رپورٹر کی جانب دیکھنے لگیں۔ میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہابس افسوس ہے جس پر اینکر نے کہا نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا جس پر میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان سے کوئی بھی شادی نہیں کرنا چاہتا اور انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتا۔معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔واضح رہے کہ داکارہ کے خلاف عتیق الرحمٰن نامی شخص نے شادی کے بعد دھوکے اور نکاح کے اوپر نکاح کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔عتیق الرحمٰن نامی شخص نے پہلی بار 2009 سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ میرا نے ان سے شادی کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کرکے کپتان نوید سے شادی کی۔ نکاح کا دعویٰ کرنے کے بعد میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی اور ان کے کیسز کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں آ سکا۔

اپنا تبصرہ لکھیں