اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، اب ۔اجلاس میں رو سی مندوب نے کہا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔چین نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ناقابل بیان تباہی کا ذمہ دار قرار دیا اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوانے میں کردار ادا کرے