الطاف حسین کی لندن میں ایک بار پھر طبیعت خراب. اسپتال منتقل

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو جمعہ 8 اگست کو لندن میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے تحریک کے تمام کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ الطاف حسین کی صحتیابی کےلیے دعا کریں۔ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوئی، جس پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اورایمبولینس کو بلایا گیا۔ڈاکٹر نے فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیجی ایمرجنسی ٹیم نے پہلے رہائش گاہ پر ہی الطاف حسین کا چیک اپ کیا جس کے بعد انہیں مزید چیک اپ اور علاج معالجے کے لیے مقامی اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ الطاف حسین گزشتہ ماہ بھی لندن میں شدید بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے.

الطاف حسین کی لندن میں ایک بار پھر طبیعت خراب. اسپتال منتقل

اپنا تبصرہ لکھیں