امریکا میں اگلے سال سے ایک سینٹ کے سکے کی پیدوار بند کرنے کا فیصلہ

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اگلے سال امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سکوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے جنہیں عام طور پر پینی کہا جاتا ہے اور یہ دو صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال میں ہیں. رواں سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی کو امریکی خزانے پر بوجھ اور اسے فضول قرار دیا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ 10 سال میں سکوں کی پیداوار کی لاگت 1.3 سینٹ سے بڑھ کر 3.69 سینٹ فی سکہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کا پہلی بار اجرا 1793 میں کیا گیا تھا.

US to stop producing one-cent coins next year

اپنا تبصرہ لکھیں