امریکی ریاست ٹیکساس میں خطرناک موادلےجانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ٹرین کی مالک یونین پسیفک کمپنی کی ترجمان روبن ٹائسور کے مطابق حادثہ منگل کی دوپہر پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے وقت پیش آیا جس دوران ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم جائے وقوعہ پر حالات کنٹرول میں ہیں۔ ایمرجنسی سروسز ڈسٹرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ تمام عملے کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ صورتحال فی الحال مستحکم ہے تاہم مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ترجمان کے مطابق یونین پسیفک کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں جبکہ پالونٹو فائر ڈیپارٹمنٹ آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
