امریکا میں طوفان اور سیلاب سے 43 ہلاکتیں، سیکڑوں گھر تباہ، لاکھوں شہری بجلی سے محروم

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد43 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے سبب سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور سمندر میں کشتیاں الٹ گئیں جس کے سبب کئی افراد لاپتا ہیں۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنوب مشرقی امریکی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طوفان سے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور ورجینیا میں 45 لاکھ افراد بجلی سے بھی محروم ہیں۔

مزید برآں متاثر ریاستوں میں 900 پروازیں منسوخ اور 3300 التوا کا شکار ہیں جس کے سبب مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں