امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ پارکنگ میں گرنے سے تقریباً ایک درجن کاروں کو نقصان پہنچاہے ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور زمین پر موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔مینہیم ٹاؤن شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر سہ پہر 3 بج کر 18 منٹ پر مینہیم ٹاؤن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کرے گی ایئر ٹریفک کنٹرولر کے ساتھ ریڈیو گفتگو میں پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہوا ہے .فلائٹ اویئر کے مطابق طیارے کو لنکاسٹر ایئرپورٹ سے اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی جانب جانا تھا. ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا۔