امریکا نے پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے میزائلوں کی تیاری کیلئے رے تھیون کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا۔ ایڈوانس میڈیم رینج ائیر ٹو ائیر میزائل کا کنٹریکٹ 2030 تک مکمل ہوگا۔امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا۔ پاکستان کو اے آئی ایم 120 سی ایٹ میزائل کا اپ گریڈ ورژن بھی ملے گا۔ پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی اتحادی ممالک کو میزائل فروخت ہونگے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے موجودہ ایف 16 بیڑے کی آپریشنل رینج اور درستگی کو کافی حد تک بڑھا دے گا جس سے یہ فضائی خطرات کا جواب دینے کے لیے بہتر طور پر لیس ہوگا۔یہ میزائل دشمن کے طیاروں اور آنے والے میزائلوں کے خلاف بصری حد سے باہر کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
