امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر حملہ.4 افراد ہلاک،8 زخمی

امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے گاڑی چرچ کی عمارت کےمرکزی دروازے سے ٹکرا دی خودکار رائفل سے فائرنگ کی چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگے۔حملہ آور نے چرچ کی عمارت کو بھی آگ لگا دی جس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔حکام کےمطابق اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔واقعے کے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جن میں سے کچھ زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے جب حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی اور پھر باہر نکل کر خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیےکر دی گئی ہیں۔ فی الحال حملے کی وجہ یا محرک واضح نہیں ہو سکا تاہم پولیس اور تفتیشی ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کے گھر کی تلاشی لینے اور اس کے موبائل فون کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔امریکی صدرٹرمپ نےواقعہ کی مذمت کرتےہوئےکہاملک میں پرتشدد واقعات ختم ہونے چاہئیں ۔

امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر حملہ.4 افراد ہلاک،8 زخمی

اپنا تبصرہ لکھیں