امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 پولیس افسران ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مسلح شخص پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔فائرنگ کا واقعہ پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے آکر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اہلکار سرچ وارنٹ کی تعمیل کے لیے گئے تھے پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب موجود پولیس نے موقع دیکھتے ہی فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے.
