امریکی سینیٹر کوری بُوکر ن نے سینیٹ میں 25 گھنٹے طویل ترین تقریر کرکے ریکارڈ توڑ دیا

امریکی سینیٹر کوری بوکر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف میراتھن خطاب کے ساتھ امریکی سینیٹ کی تاریخ کی طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا۔جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ نیو جرسی سے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بوکر نے منگل کو تاریخ رقم کرتے ہوئے سینیٹ کے فلور پر 25 گھنٹے سے زیادہ وقت تک خطاب کیا اور آنجہانی علیحدگی پسند سینیٹر اسٹروم تھرمنڈ کا ​​ریکارڈ توڑ دیا۔ کوری بوکر نے 25 گھنٹے اور 4 منٹ خطاب کی جو کہ شہری حقوق کے ایکٹ کے خلاف اسٹورم تھرمنڈ کے 1957 کے خطاب سے 46 منٹ زیادہ ہے۔نیو جرسی سے سینیٹر کوری بکر نے پیر کی شام واشنگٹن میں سینیٹ کے اجلاس میں تقریر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے ٹرمپ کے اقدامات پر سخت تنقید کی۔ حیران کن طور پر انہوں نے مسلسل 25 گھنٹے تک تقریر جاری رکھی سوائے اس کے کہ وہ کبھی کبھار کسی ڈیموکریٹ ساتھی کے سوال کا جواب دیتے تھے فلی بسٹر ایک ایسی تکنیک ہے جس میں سینیٹرز کسی قانون سازی کے خلاف طویل تقریر کر کے ووٹنگ میں تاخیر یا رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عام طور پر، جب کسی بل کے منظور ہونے کے امکانات واضح ہوتے ہیں تب فلپ بسٹر کے ذریعے صرف اپنی مخالفت کا اظہار کیا جاتا ہے۔تاہم کوری بکر کی تقریر تکنیکی طور پر فلی بسٹر نہیں تھی کیونکہ وہ کسی مخصوص بل کو روکنے کے لیے نہیں بول رہے تھے بلکہ وہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو زیادہ وقت دینے کے لیے تقریر کر رہے تھے تاکہ وہ ٹرمپ کے خلاف اپنی حکمت عملی واضح کر سکیں۔کوری بوکر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کوایک ایک کرکے نشانہ بنارہےہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہماری قوم کے لیے عام حالات نہیں امریکی عوام اورامریکی جمہوریت کوسنگین اورفوری خطرات لاحق ہیں جمہوریت کےتحفظ کے لیے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔سینیٹر کوری بوکر دوسری بار سینیٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ 2020 میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزد ہونے میں ناکام رہے تھے تاہم سینیٹر کوری بُوکر کی طویل تقریر نے انہیں ایک بارپھر صدارتی امیدوار بننےکے لیے نمایاں کردیا ہے۔

US Senator Cory Bokern breaks record for longest speech in Senate, lasting 25 hours

اپنا تبصرہ لکھیں