امریکی شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کی مرغی چوری کرلی.غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست واشنگٹن کی کِٹساپ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے پالتو جانور مرغی کو چوری کرلیا۔۔ یہ عجیب واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ریاست کے ایک علاقے میں پیش آیا جب ایک عورت نے 911 پر کال کر کے رپورٹ کیا کہ اس کا سابقہ بوائے فرینڈ اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی پالتو مرغی جس کا نام پولی تھا، اٹھا کر لے گیا۔کٹسپ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق، عورت نے دعویٰ کیا کہ اس کے سابقہ ساتھی نے گھر سے نکلتے وقت شور مچایا اور کہا کہ اس کے پاس پولی ہے اور پھر قریبی جنگل میں غائب ہو گیا۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور علاقے میں تلاش شروع کر دی۔ اس دوران پولیس کے جسمانی کیمرے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں افسران کثیف جنگل میں چھپے ہوئے شخص کو تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور علاقے میں موجود جھاڑیوں میں چھپے 50 سالہ شخص کو تلاش کرلیا گیا پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے سے قبل ملزم روتے ہوئے بار بار بول رہا تھا کہ اس کی مرغی کو نقصان نہ پہنچایا جائے جس کی یقین دہانی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور خاتون کو اس مرغی واپس کردی گئی جبکہ ملزم کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔