یوٹیلیٹی بل بجلی اور گیس کا ہو یا پانی کا، ان کی ادائیگی ہماری جیب پر کافی گراں گزرتی ہے
ایسا ہی ہوا امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہری کے ساتھ جب ایک دن انکشاف ہوا کہ وہ 20 سال سے اپنے پڑوسی کے گھر کا بجلی کا بل ادا کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کین ولسن نامی شخص نے محسوس کیا کہ اس کا بجلی کا بل کچھ زیادہ ہی آرہا ہے جس پر اس نے بجلی بچانے کے لیے اقدامات کیے اور اسی دوران انکشاف ہوا کہ وہ غلط بل ادا کر رہا ہے۔
جلی فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے ولسن کو بتایا گیا کہ ایسا بجلی کے میٹر غلط جگہ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
غلطی سامنے آنے پر بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی نے ولسن سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کا ازالہ کرے گی۔
اس حوالے سے ولسن کا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ تو حل ہوگیا لیکن امید ہے کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہیں چل رہا ہو۔