امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا.امریکی میڈیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت امریکا تجارتی کشیدگی کے تناظر میں صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا .واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو بتایا تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں کواڈ سمٹ کے لیے بھارت جائیں گے لیکن اب وہ خزاں میں بھارت جانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔نیویارک ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق 17 جون کی ایک ٹیلی فون کال کے دوران ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازع حل موضوع پھر چھیڑتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی کشیدگی ختم کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے مودی سے ذکر کیا کہ پاکستان انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے جا رہا ہے۔رپورٹ میں ٹیلی فون کال سے باخبر افراد کے دعویٰ سے بتایا گیا کہ اس کے پیچھے پوشیدہ اشارہ تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے اور ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔امریکی صدر نے پاک بھارت 4 روزہ جنگ بندی پران کے کردار ادا کرنے پر بھارتی انکار پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے متعدد بار جنگ بندی پر زور دیا اور اس حوالے سے تقریباً 40 بار بیان بھی دیا تاہم بھارتی وزیر اعظم نے مثبت جواب نہیں دیا۔امریکی اخبار کے دعوے پر امریکی اور بھارتی حکام کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی مصروفیات سے متعلق اعلیٰ شخصیات نے بھی بھارتی دورے کے شیڈول کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا ہے.

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا.امریکی میڈیا

اپنا تبصرہ لکھیں