امریکی صدر کشمیر تنازع کی تاریخ سے ہی ناواقف نکلے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیرتنازع کو ڈیڑھ ہزارسال پرانا قراردے دیا۔ ائیرفورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران صدر ٹڑمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے حوالے سے دونوں ممالک کشمیر پر ایک ہزار سال سے لڑ رہے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ ایک ہزار سال سے چل رہا ہے شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سےچل رہا ہے اور یہ بری صورتحال ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک ہزارسال سے زائد سے چلی آرہی ہے۔ پہلگام میں حملے کے بعد پڑوسی ممالک میں تناؤ ہے۔ پاکستان اوربھارت کے تعلقات ہمیشہ سے کشیدہ رہے ہیں۔طیارے میں موجود صحافیوں میں سے کسی نے غلطی درست نہیں کی کہ مسئلہ کشمیر انیس سو سنتالیس میں غلط تقسیم ہند کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا ڈیڑھ ہزار سال پہلے نہیں۔ صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ آیا آپ کو تشویش ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر تناؤ ہے جس پر صدر ٹرمپ نے پھر کہا کہ اُس سرحد پر پندرہ سو سال سے کشیدگی ہے۔ مگر وہ کسی نہ کسی طرح سے مسئلہ کا حل نکال لیں گے۔ مجھے اس بارے میں یقین ہے۔
