امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔ الاسکا پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہےواضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں.واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔