امن کے نوبیل انعام 2025 کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوبیل امن انعام کے لیے جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سال 2025 کے امن کے نوبیل انعام کے لیے دنیا بھر سے 344 نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 ادارے شامل ہیں۔واضح رہے کہ نوبیل قوانین کے مطابق نامزد افراد کے نام 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں لیکن کچھ نامزد کنندگان اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔نوبیل انعام سوئیڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنہوں نے ڈائنامائٹایجاد کیا تھا جب کہ انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے۔ 