انسداد منشیات کورٹ سے مقتول مصطفیٰ عامر اور ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔انسداد منشیات عدالت کی جانب سے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں.مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا تھا ملزم مصطفیٰ عامر پر الزام تھا کہ اس نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا عدالت نے اے این ایف پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔دوسری جانب کراچی کی انسداد منشیات کورٹ نے ملزم ارمغان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں.ارمغان کیخلاف 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے 2 مقدمات قائم کیے گئے تھے.ملزم ارمغان نے کینیڈا سے میری جوانا نامی ہینڈلر سے منشیات اسمگل کرائی 30 اپریل 2024 کے بعد ملزم ارمغان عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کے 2 ساتھی احمد غفار اور احتشام سومرو کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے

Arrest warrant issued for the deceased Mustafa Amir and Armaghan from the anti-narcotics court

اپنا تبصرہ لکھیں