انڈین پریمئیر لیگ غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ معطل کردی گئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ حالتِ جنگ میں کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی پی ایل کو روکنے کی تجویز پر غور کیا گیا جس کے بعد لیگ کو معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے واپس جانے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔آسٹریلیا کے کھلاڑی دبئی یا آسٹریلیا جانے کے خواہش مند تھے یاد رہے کہ آ ئی پی ایل میں آسٹریلیا کے پندرہ کھلاڑی اور دوکوچز حصہ لے رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا مگر بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا. بھارت نے آئی پی ایل کے میچز دبئی میں کرانے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا تھا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی پی ایس ایل کے میچز دبئی میں کرانے کی بات پہلے ہو چکی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کو دبئی کا وینیو نہ ملنے پر اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

Indian Premier League postponed indefinitely

اپنا تبصرہ لکھیں