برطانیہ سےچوری ہونےوالی مہنگی ترین گاڑی کراچی کی سڑکوں پر گھومنے کا انکشاف ہوا ہے.انٹرپول مانچسٹر نے سندھ پولیس کو کاربرآمدگی میں مدد کے لیے خط لکھ دیا۔مہنگی رینج روور گاڑی کا سراغ مبینہ طور پر کراچی کے علاقے صدر میں لگایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق کاربائیس نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سےچوری ہوئی تھی انٹرپول مانچسٹر کی جانب سے لکھےگئےخط میں کہاگیا ہےکہ گاڑی کو ٹریک کرنےپراس کی لوکیشن کراچی کے علاقے صدر اور کورنگی روڈ اعظم بستی کے قریب آئی ہے ۔انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق گاڑی کا ٹریکر ایک عرصے کے بعد 10 فروری 2025 کو کراچی میں دوبارہ فعال ہوا۔ آخری سگنل اعظم بستی کورنگی روڈ اور صدر کے قریب ملے تھے۔پولیس ذرائع کاکہنا ہےکہ چوری شدہ کارکی تلاش اوربرآمدگی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے
