اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو دن کی توسیع

پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جیل میں ملاقاتوں پر عائد پابندی میں دوروز کی توسیع کردی.ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔تاہم پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا۔ حکومت پہلے ہی تحریک انصاف کے پانچ لوگوں کو بانی پی ٹ آئی سے ملاقات کی اجازت دے چکی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں