راولپنڈی کیاڈیالہ جیل ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے جہاں 148 قیدی ایڈز سے متاثر پائے گئے ہیں یہ اب تک صوبہ پنجاب کی کسی بھی جیل میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس وقت یہ جیل شدید حد تک گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہے جہاں ایک ہزار 994 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں 4 ہزار 337 قیدی موجود ہیں۔اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِاعظم عمران خان بھی قید ہیں تاہم عمران خان کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور انہیں دیگر قیدیوں کے ساتھ میل جول کی اجازت نہیں۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی 43 جیلوں میں مجموعی طور پر 645 قیدی ایچ آئی وی سے متاثر ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں 83 قیدی متاثر پائے گئے اس کے بعد فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں 37، جب کہ لاہور کی کوٹ لکھپت اور گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں 27، 27 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو نکلے۔باقی 38 جیلوں میں ایچ آئی وی مثبت قیدیوں کی مجموعی تعداد 323 ہے سرکاری ذرائع کے مطابق کئی متاثرہ قیدیوں کو ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ کا سامنا ہے پنجاب کی جیلوں خصوصاً اڈیالہ جیل میں ایچ آئی وی/ایڈز کے پھیلاؤ نے ۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ایک سرکاری مراسلے س میں پی اے سی پی کے سربراہ نے فوری طور پر پروگرام کے تحت قائم تمام اے آر ٹی مراکز کو متحرک کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق تمام اے آر ٹی مراکز اپنے اپنے اضلاع کی جیلوں کا ہر 15 دن بعد دورہ کریں گے، تاکہ وہاں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مثبت قیدیوں کی تعداد اور ان قیدیوں کی تعداد کا تعین کیا جا سکے
