نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے نے 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ڈی چوک پر احتجاج مؤخر کرنے کیلیے حکومت کے سامنے شرط رکھ دی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر جیل میں بند عمران خان کو ان کی قانونی ٹیم اور معالج سے ملنے نہ دیا گیا تو 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں عمران خان تک کسی قسم کی رسائی دیے جانا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ پارٹی کارکنوں میں ان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش پائی جاتی ہے.عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے تو 15 اکتوبر کو احتجاج نہیں ہوگا۔