اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت

سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتہ چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں

یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے

ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں

گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے

یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں ججز آ کر سنا دیتے ہیں

یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں

ہائی کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے

الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہیے

آٹھ فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا

ایک مرتبہ بھی قاضی فائز عیسی نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے نو مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی

جواب دیں سی سی ٹی وی فٹیجز کہاں گئیں یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے

ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے

گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی چھ بجے ختم ہوتا ہے ساری قوم کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے کل سے جو ہو رہا ہے

اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے

چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے اس پر آرٹیکل سکس لگے گا اسی لیئے الیکشن فراڈ کو دبایا جارہا ہے

چیف جسٹس بھی الیکشن فراڈ کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس بجھوا دیتا ہے

سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تعریف چیف جسٹس کرتا ہے تھرڈ ایمپائر سب کنٹرول کر رہا ہے

وہ ان کی ٹیم کا کپتان ہےان کا مقصد یہ ہے کہ فراڈ سامنے نہ آ جائے

پی ٹی آئی کے ڈر سے سپریم کورٹ اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے آج ججز کو دھمکیاں مل رہی ہیں

کیوں قاضی فائز عیسی نہیں سنتا وہ اس لیئے نہیں سن رہا کیونکہ قاضی ان کا حصہ ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے جو کہا تھا اس پر چیف جسٹس نے کیا کیا

راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے

اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں

اس وقت یحییٰ خان پارٹ ٹو حکومت ہے مشرقی پاکستان کے لوگ پاکستان کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے

وہ لوگ حقوق چاہتے تھے طاقت کا استعمال کر کے انہیں علیحدگی کی جانب دھکیل دیا گیا

یحییٰ خان نے اپنی طاقت کے لیے جیتی ہوئی جماعت کو اقتدار نہیں دیا

آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرکے قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی کورٹ میں بٹھانا چاہتے ہیں

قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کا بینفشری ہے قاضی فائز عیسی انصاف ہونے نہیں دے رہا

اس نے ہمارا انتخابی نشان تک لے لیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں