فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے کہا ہےکہ وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔ صدر میکرون نے کہا کہ واقعے کو کوئی بہت بڑی آفت یا تباہی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔صدر میکرون نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں میری اہلیہ نے مذاق کیا تھا اور جھگڑے کو محض ایک معمولی واقعہ قرار دیا۔ وا ضح رہے کہ ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے جھینپ کر کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریگٹ میکرون اپنے شوہر پر حملہ آور ہو رہی ہیں جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ جھگڑا معمولی بات پر تھا یا اس کے پیچھے کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے۔یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون نے 2007 میں اپنی ٹیچر بریگٹ سے شادی کی تھی، اور دونوں کے تعلقات میں ہمیشہ عوامی دلچسپی رہی ہے۔ اب اس واقعے نے ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔
