بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل میں رہنے والے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور وہ اب اپنے ملک سے دیگر ممالک منتقل ہونے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد سے اب تک 5 ہزار سے زائد یہودی اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اب تک تل ابیب سمیت دیگر علاقوں سے 5 ہزار 110 شہری گھروں سے نکل گئے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی ردعمل کے نتیجے میں ہزاروں اسرائیلی خوف کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں.اسرائیل کے وزارت داخلہ نے بھی ہزاروں شہریوں کے گھروں کو چھوڑنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان میں سے 1 ہزار کے قریب لوگوں کا تعلق تل ابیب سے ہے۔
