اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل حملے نے بیرشیوا میں واقع بنی گوریون یونیورسٹی آف نیگیو کی کئی تحقیقی تجربہ گاہوں کو تباہ کر دیا جو اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ 19 جون کو ایک ایرانی بیلسٹک میزائل حملے نے بنی گوریون یونیورسٹی کی 6 تجربہ گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور 9 دیگر کو شدید نقصان پہنچایا۔اسرائیلی ایئرفورسن کا فلائٹ کورس ایک تین سالہ پروگرام ہے جو تقریباً 20 سال سے جاری ہے اور اب تک 1000 سے زائد فوجی پائلٹس اس کورس سے فارغ التحصیل ہو کر ڈگری حاصل کر چکے ہیں روزنامہ کے مطابق، کلاس رومز، تدریسی تجربہ گاہیں، اور فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ڈسیکشن روم بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ مین مارکس فیملی کیمپس میں مزید 30 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔گوریون یونیورسٹی کے مطابق جوابی ایرانی حملے نے طب اور حیاتیات میں متنوع تحقیقاتی منصوبوں پر برسوں کی محنت کو مٹا دیا۔یونیورسٹی حکام اب بھی نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں جو کہ کروڑوں شیکل تک پہنچ سکتے ہیں .پروفیسر ڈینیئل چیمووٹز جو بی جی یو کے موجودہ صدر ہیں ان کے مطابق ابتدائی اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے حیفہ، تل ابیب اور بیرشیوا میں واقع کم از کم چار یونیورسٹیوں اور ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹس کو مکمل طور پر تباہ کردیا یا شدید نقصان پہنچایا ہے
