ایران ،کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 51ہوگئی

ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد اکیاون ہوگئی حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ، دھماکے کے وقت کان میں ستر سے زائد کان کن موجود تھے

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ دارالحکومت تہران سے پانچ سو چالیس کلومیٹر دور صوبے خراسان کے طبس شہر کے قریب پیش آیا

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایران میں کوئلہ کان میں دھماکے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیاہے

اپنا تبصرہ لکھیں