ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کا فیصلہ آئندہ دو ہفتے میں کریں گے.جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق فیصلہ دو ہفتوں کےلیے موخر کردیا ہے صدر سمجھتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بات چیت ہوتی ہے تو مذاکرات کے بڑے مواقع موجود ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کا موقع نکل بھی سکتا ہے نہیں بھی نکل سکتا۔کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ تنازع میں امریکی شمولیت کے بارے میں خدشات رکھنے والے ٹرمپ کے حامیوں کو صدر ٹرمپ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے سب کچھ موجود ہے۔ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے صرف اپنے سپریم لیڈر کے فیصلے کا انتظار ہے۔
