ایران فوری ڈیل کرلے کہ اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے. ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے فوری طور پر معاہدے پر عمل نہ کیا تو جسے کبھی ایرانی سلطنت کہا جاتا تھا سب ختم ہوجائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہونگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو ایک کے بعد ایک موقع دیا کہ وہ معاہدہ کرلے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا۔ اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کر لے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ اب وہ تمام سخت گیر عناصر مارے جا چکے ہیں اور آئندہ مزید خطرناک کارروائیاں متوقع ہیں.امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے مہلک ہتھیار بناتا ہے اور اسرائیل ان ہتھیاروں کا ماہر صارف ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ “ایران کو اب بھی معاہدے کی طرف آنا چاہیے.اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے

Iran should make a deal now before there’s nothing left. Trump

اپنا تبصرہ لکھیں