ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل داغ دیے ہیں ایران نے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کردیا مزید 39 میزائل داغ دیئے حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایاجبکہ تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی طرح ایرانی میزائلوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع الکانہ نامی بستی کے قریب بھی ہدف کو نشانہ بنایا۔برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بڑے شہروں پر وسیع پیمانے پر میزائل حملہ کیا ہے حملوں میں کم از کم دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیفہ اور مقبوضۃ بیت المقدس میں میزائل گرنے کی تصدیق ہوگئی۔اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ملک بھر میں ہنگامی الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو فوراً پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل ایران نے اسرائیل کے شہر بیر سبع پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 18 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے اسرائیلی ٹیکنالوجی سینٹر سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔
