ایران نے گرفتار موساد ایجنٹ کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیےجاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوپھانسی دے دی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 2023 سے گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے مذکورہ شخص اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ ہونے کے جرم میں سزا یافتہ تھا۔ جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ایجنٹ کوسزائے موت ایرانی سپریم کورٹ میں اپیل مسترد ہونے پردی گئی سزائے موت پانے والے اسرائیلی ایجنٹ کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔اسماعیل فکری موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور انہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ایرانی پولیس نےگزشتہ روز جنوبی تہران میں موساد کی ایک 3 منزلہ ورکشاپ کا بھی سراغ لگایا ہے جہاں سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز سمیت دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں اس کارروائی میں بھی موساد کے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Iran executes captured Mossad agent

اپنا تبصرہ لکھیں