ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں ہو گا، تل ابیب نے بائیڈن کو مطمئن کر دیا

امریکی حکومت کے دو ذمے داران نے باور کرایا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ اسے اسرائیل کی جانب سے یہ اطمینان ہو گیا ہے کہ وہ ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا.اس سےپہلے امریکا نے گذشتہ ہفتے اعلانیہ طور پر اپنے اندیشوں کا اظہار کیا تھا کہ اسرائیل اپنی جوابی کارروائی میں ایران کی تیل کی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ذمے داران نے یہ عندیہ بھی دیا کہ واشنگٹن کے خیال میں فضائی دفاعی میزائل نظام (تھاڈ) اور اس کو چلانے کے لیے 100 کے قریب امریکی فوجیوں کے تل ابیب بھیجے جانے سے اسرائیل کے بعض اندیشے ختم ہو گئےکے نتیجے میں ایران کے بعض اندیشے ختم ہو گئے۔ ان اندیشوں میں ایران کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائی اور عمومی سیکورٹی امور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں