ایف 16 طیاروں کے حصار میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد پہنچ گئے

ایران سے جامع جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے طیارے کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچنے پر فضائی حدود میں سیکیورٹی فراہم کی.جے ڈی وینس کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر کا استقبال کیا۔پاکستان آمد کے بعد پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی نائب صدر کے ہمراہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی موجود تھے۔ا مریکی نائب صدر کے طیارے نے مشرق وسطیٰ ممالک کی فضا کو نظر انداز کرکے طویل راستہ اختیار کیا اور میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان کی فضائی حدود استعمال نہیں کی. ان کا خصوصی طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمنستان اور تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا۔جے ڈی وینس کا طیارہ 10 بجے چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا.پاکستان کی فضائی حدود میں ائیر فورس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور خصوصی طیارے نے صبح 10:33 بجے نورخان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔پاک فضائیہ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے طیارے کو اسلام آباد کے قریب نور خان ایئر بیس پر اترنے تک سیکیورٹی فراہم کی۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مذاکرات کی قیادت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔وہ آج ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے. جو 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد واشنگٹن اور تہران کے درمیان اعلیٰ سطح کے بالمشافہ مذاکرات کا ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں