ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی فیشن ماڈل بن گئی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے بطور ماڈل فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ویوین جینا ولسن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائلڈ فینگ کی تشہیری مہم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔21 سالہ ویوین جینا ولسن نے 15 مئی کو مشہور فیشن برانڈ وائلڈ فینگ کی ایک حالیہ تشہیری مہم سے اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اس تشہیری مہم نے ہمیں ویوین اس کے نام اس کی ہمت، اس کے انداز اور اس حوصلہ افزائی کو سراہنے کا موقع فراہم کیا جو وہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو فراہم کرتی ہے۔واضح رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کےلیے ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں انہوں نے ایلون مسک سے کسی بھی قسم کا تعلق ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Elon Musk’s transgender daughter becomes a fashion model

اپنا تبصرہ لکھیں