این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کیس، ن لیگی رہنما کی نظرثانی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے کیس میں، مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ کی نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس نعیم افغان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں کہا کوئی درخواست نہیں ملی، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد آر او نے درخواست کی تصدیق شدہ نقل فراہم کر دی، ایسا تاثر بھی مل سکتا ہے کہ آر او کو نوازا گیا جس پر وہ اپنی بات سے مکر گیا۔

سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ کی نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں