ایک اور امریکی طیارے کو حاد ثہ ٹورنٹو میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تیز ہواؤں کی وجہ اُلٹ گیا۔ طیارہ منی سوٹاسےٹورنٹو جارہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو میناپولس سے ٹورنٹو جانے والا ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا تھا جس میں 80 مسافر سوار تھے۔ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے .طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور کینیڈا کا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کا انچارج ہوگا۔

An American passenger plane spun out of control during an emergency landing in Toronto

اپنا تبصرہ لکھیں