اے سی کا متبادل اے آئی پینٹ تیار

تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت اور شہری علاقوں میں اربن ہیٹ آئی لینڈ کے اثرات کے پیش نظر سائنسدانوں نے آرٹفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف عمارتوں کو ٹھنڈا رکھتا ہے بلکہ ایئر کنڈیشننگ کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لا سکتا ہے۔جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ انہوں نے اے آئی کی مدد سے ایک ایسے نئے پینٹ کا فارمولا تیار کیا ہے جو دوپہر کے وقت عام پینٹ کے مقابلے میں عمارات کو 5 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈا رکھ سکے گا۔پورٹ کے مطابق امریکا، چین، سنگاپور اور سوئیڈن کے ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مشترکہ طور پر ایک نیا تھرمل پینٹ ڈیزائن کیا ہے جو عام رنگوں کے مقابلے میں سورج کی روشنی کو زیادہ مؤثر انداز میں منعکس کرتا ہے اور حرارت کو خارج بھی کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق مذکورہ پینٹ نہ صرف عمارتوں بلکہ گاڑیوں، ٹرینوں اور برقی آلات پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مستقبل میں زیادہ ٹھنڈک کی ضرورت ہوگی۔محققین نے بتایا کہ اے آئی کی مدد سے ہم نے چند دنوں میں ایسے نئے میٹریلز کو دریافت کرلیا جس کے لیے کئی ماہ درکار ہوتے۔تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پینٹ کسی گرم آب و ہوا والے شہر میں واقع چار منزلہ اپارٹمنٹ بلاک کی چھت پر لگایا جائے تو سالانہ تقریباً 15,800 کلو واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت اب سائنسدانوں کے لیے ممکن ہے کہ وہ کسی بھی نئی چیز کی تخلیق سے پہلے ہی اس کی خصوصیات طے کر لیں جو کہ ماضی کے روایتی طریقے سے بالکل مختلف ہے۔

AC replacement AI paint ready

اپنا تبصرہ لکھیں