بابر اعظم نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنا کر کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔بابر نے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے میں کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بابراعظم کی جانب سے یہ اعزاز 123 اننگز میں مکمل کیا گیا۔بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود تھے جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا.بابر اعظم 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے 11 ویں پاکستانی بیٹر ہیں.پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 162، محمد یوسف نے 168، جاوید میانداد نے 175، انضمام الحق نے 176، محمد حفیظ نے 196، یونس خان اور شعیب ملک نے 205، اعجاز احمد نے 210 اور سلیم ملک نے 212 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ اس فہرست میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے 276 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

Babar Azam broke Kohli’s record by scoring the fastest 6000 runs

اپنا تبصرہ لکھیں