بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار 89 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 89 سالہ معروف اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے گزشتہ دنوں ان کو سانس سے متعلق شدید تکالیف کےباعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔دھرمندر8 دسمبر 1935 کو پنجاب میں پیدا ہوئےانہوں نے 1958 میں فلم “دل بھی تیرا ہم بھی تیرے”سے فلمی کیریئرکا آغاز کیا”شعلے”، “چپکے چپکے”، “دھرم ویر”، “سیتا اور گیتا” اور “یادوں کی بارات” جیسی کلاسک فلموں اپنے فن کا لوہا منوایا۔معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ’اکیس‘ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط رہا جس دوران انہوں نے اپنی پرفارمنس، قدرتی دلکشی اور بے مثال ورسٹائل اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص پہچان بنائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندرا کا انتقال ان کی 90ویں سالگرہ سے چند دن قبل ہوا اور ان کی آخری رسومات پون ہنس کریمیٹریم میں ادا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دھرمیندر کے انتقال کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالینی نے فوراً وضاحت کی تھی کہ وہ مستحکم ہیں اور صحتیابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔دھرمیندر کے سے ان کی اہلیہ ہیما مالینی، پہلی اہلیہ پرکاش کور، بچے سنی دیول، بوبی دیول اور بیٹیاں ایشا اور آہانا دیول ہیں۔