بالی وڈ میں فنکار جوڑیوں کی شادی اب معمول بن چکی ہیں لیکن اب بھی ایسے اداکار موجود ہیں جنہوں نے ہمسفر انوکھے انداز میں تلاش کیے ہیں۔
ایسے اداکاروں میں پنکج تریپاٹھی بھی شامل ہیں جو اپنے کردار میں محنت اور پرفیکشن کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں۔
پنکج نے اداکاری میں نام کافی جدوجہد کے بعد کمایا ہے اور اب وہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے 2004 میں شادی کی اور ان کی ایک جواں سال بیٹی ہے۔
پنکج نے بتایاکہ 2004 میں شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں۔
خیال رہے کہ پنکج تریپاٹھی کا فلمی کیرئیر 2003 میں شروع ہوا لیکن انہیں شہرت 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گینگز آف واسے پور‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دی