بالی وڈ کے امیر ترین کنوارے ’سلمان خان‘ کتنی دولت اور جائیداد کے مالک ہیں

بالی وڈ کے دبنگ خان اپنی عمر میں 58 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں اور ان کا شمار انڈسٹری کے امیر ترین کنواروں میں ہوتا ہے۔

سلمان خان زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے کے باوجود تاحال اپنا گھر تو نہیں بسا سکے لیکن پیشہ ورانہ زندگی میں کئی کامیابیاں سمیٹ کر اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں
سلمان خان کی دولت
سلمان خان 2017 اور 2018 میں فوربز کی جاری فہرست میں سب سے امیر ترین بالی وڈ اداکار کے طور پر شامل رہ چکے ہیں جب کہ 2019 کی فہرست میں سلمان خان تیسرے نمبر پر موجود رہے۔
بگ باس سے حاصل ہونے والی آمدنی
مقبول بالی وڈ شخصیت کے طور پر سلمان خان نے بھارتی شو ’ بگ باس‘ کے کئی سیزن کی میزبانی کی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان بگ باس کے میزبان کے طور پر 25کروڑ روپے ہفتہ وصول کرتے رہے
سلمان خان نے برانڈز کی تشہیر کیلئے بھی کئی کمپنیز سے معاہدے کیے ہوئے ہیں اور بتایا گیا کہ اداکار 50 لاکھ روپے فی سوشل میڈیا پوسٹ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں