ڈیلی میل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں سخت اشتعال مظاہرے شروع ہوگئے۔۔ڈیلی میل نے اپنی سرخی میں بانی پی ٹی آئی کو بےتوقیر وزیراعظم کا خطاب دے دیا۔۔۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کو بانی پی ٹی آئی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف غم و غصّے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہونا شروع ہو گئیں۔۔ڈیلی میل کےمطابق ان ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کو اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیا ہے- پٹیشن میں موقف اپنایاگیا کہ ۔۔کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ۔۔
طالبان اور اسامہ بن لادن کی پرجوش حمایت پر مبنی بانی پی ٹی آئی کا شدت پسند موقف چانسلر کا امیدوار بننے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا۔۔خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام اُنہی خواتین کے لباس کو ٹھہرانا بھی عوام نقطہ احتجاج بن گیا۔۔