صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئی . سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نےیہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دی۔بختاور بھٹو نےاس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام نہیں بتایا۔انہوں نےلکھا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روزہوئی ہے۔بختاور بھٹو کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کی اکتیس جنوری دوہزار اکیس کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی ۔بختاور بھٹو کےبڑےبیٹوں کے نام میر حاکم محمود چودھری اور میر سجاول محمود چودھری ہیں۔