بشری بی بی اور علیمہ خان سیاست میں آکر عمران خان کو رہا کرائیں.فواد چوہدری

انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا ، کارکن عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان سیاست میں آئیں اور بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں. فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، لیڈر کمروں میں بیٹھے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کارکنان گرفتار ہوں لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے.سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، عمران خان کا فیصلہ سر آنکھوں پر ، ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں ، ان کے علاوہ ہم کسی کو نہیں مانتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں