شیطانی مسکراہٹ والی لبوبو گڑیا کی بھارتیوں نے پوجا شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو ہندو رسومات ادا کرتے اور پراساد چڑھاتے بھی دکھایا گیاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ توہم پسند بھارتیوں نے اس گڑیا کی پوجا بھی شروع کردی.ویڈیو میں ایک بھارتی خاتون کو لبوبو گڑیا کی پوجا کرتے دکھایا گیا ہے، یہ سمجھے بغیر کہ یہ دراصل ایک چینی کھلونا ہے، کسی دیوتا کی مورتی نہیں۔ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بھارتی لڑکی نے اپنی ماں کو بتایا کہ لبوبو ایک چینی دیوتا ہے۔ یہ سنتے ہی ماں نے گڑیا کی پوجا شروع کر دی واضح رہے کہ لبوبو ڈال کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں جس نے اتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ لوگ اسے خریدنے کے لیے قطاروں میں لگ جاتے ہیں۔یہ عجیب و غریب دانتوں والی گڑیا ایک وقت میں صرف مخصوص کلیکشن کا حصہ تھی مگر اب عالمی فیشن کا رجحان بن چکی ہے۔لبوبو بس ایک خیالی کردار ہے جسے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے کاسنگ لنگ نے تخلیق کیا اور چینی کمپنی پاپ مارٹ نے 2019 میں اسے اپنی دی مانسٹرز سیریز کا حصہ بنایا۔
